۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آندھرا پردیش میں دین اور زندگی" کے عنوان سے تربیتی نشست کا انعقاد

حوزہ/ آندھرا پردیش ضلع مشرقی گوداوری شہرِ کاکی ناڑا ہوٹل میں "دین اور زندگی" کے عنوان شہر کے جوانوں کی کمیٹی "صراطِ حق آرگنائزیشن" کی جانب سے شاندار اور کامیاب علمی، فکری اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آندھرا پردیش ضلع مشرقی گوداوری شہرِ کاکی ناڑا ہوٹل "روبکس کب" کے سنٹرل ہال میں ٢٣ جولائی بروز ہفتہ صبح 10:30 سے مسلسل شام 5:00 بجے تک "دین اور زندگی" کے عنوان شہر کے جوانوں کی کمیٹی "صراطِ حق آرگنائزیشن" کی جانب سے شاندار اور کامیاب علمی، فکری اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی علماء صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ و گورنمنٹ شیعہ قاضی مولانا سید عباس باقری، مولانا ضیغم علی صاحب امام جمعہ و جماعت مسجد زہرا، راجمندری، مولانا محمد اسماعیل کے علاوہ جناب شکیل عباس صاحب اور جعفر صاحب نے اسلام اور سائینس کے حوالے سے بہترین گفتگو کی۔

گفتگو اس قدر دلچسپ تھی کہ صبح سے شام تک سبھی حضرات اپنی اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے صرف درمیان نماز باجماعت اور دوپہر کی غذا کے لئے اٹھے،اس شہر میں اس قسم کی یہ پہلی کوشش تھی۔

مولانا عباس باقری صاحب نے "دین شناسی" کے عنوان پر دین کے لغوی و اصطلاحی معانی کو واضح و روشن کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو آخر دین کی ضرورت کیوں ہے؟ پہلے یہ معلوم کیا جائے کہ انسان کی ضرورتیں کتنی قسم کی ہیں؟ ان ضرورتوں میں انسان کہاں تک دیگر جانوروں کے ساتھ مشترک ہیں؟ اِن تمام باتوں کو بہت خوبصورت انداز سے پیش کیا۔دیگر مقررین نے بھی بہترین تقریریں کی۔

آخر میں برخوردار سید مبشر رضا باقری نے خوبصورت انداز میں "سلام فرمانده" کا ترانہ پڑھکر امام عصر (عج) کی بارگاہ میں سلام نذرانہ پیش کیا اور پھر صراطِ حق آرگنائزیشن کے اراکین علی رضا،عابد،عقیل،روشن، آصف وغیرہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .